اردو ایڈیشن کیوں؟
29 أغسطس 2017 - 14:53
|
آخر تحديث 29 أغسطس 2017 - 14:53
تابع قناة عكاظ على الواتساب
عکاظ اردو جدہ
جدہ کی برسہا برس کی روایت رہی ہے کہ ایام حج میں دنیا بھر سے آنے والے ضیوف الرحمن کی سہولت ، ان کی رہنمائی اور مملکت سعودی عرب کے ان سے اور ان کے معاملات سے تعلق کا ظہار کرنے کے لئےمختلف عالمی زبانوں میں اپنے اخبارات کے ضمیموں(سپلمنٹ) کا اجرا ہوتا رہا ہے ، ایسے میں ظاہر ہے کہ اردو زبان و تہذیب جو پہلے بھی عالمی سطح پر ایک ممتاز مقام کی رکھتی تھی اور آج بھی سارے عالم میں اردو اور اردو والوں کا بول بالا ہے، نہ صرف یہ بلکہ خلیجی ملکوں میں عموما اور مملکت سعودی عرب میں خصوصا اردو بولنے والوں کی بہت بڑی اور قابل لحاظ تعداد موجود ہےاس کے علاوہ ہندوستان پاکستان اور دیگر خلیجی اور ایشیائی ملکوں سے آنے والے اہل اردو کی ایک بہت تعداد ہر حج میں ہوتی ہے۔اسی نکتہ فکر کے ساتھ موسسہ عکاظ نے اپنے موقر جریدہ روزنامہ عکاظ کے ساتھ اردو ایڈیشن کی اشاعت کا فیصلہ کیاہے ۔ اس اشاعت کو امیدکی جاتی ہے کہ اردو والوں کی جانب سےسراہا جاے گا۔ آج کے پرآشوب دور میں جہاں ہر طرف افواہوں اور ذرایع ابلاغ کے غلظ استعمال کا دور دورہ ہے سعود ی عرب کے بارےمیں پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا پر فتنہ پرور مریض ذہنوں کی جانب سے اختلاف اور انتشار کی جو کوششیں کی جارہی ہیں ان کا بھی سد باب سعودی میڈیا کی کوششوں میں داخل ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اس ایڈیشن کے ذریعے عوام میں پھیلے ہوے وساوس اور انتشار کو دور کیا جاسکے اور خادم حرمین شریفین اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی خدمات اور ان کے ارتقائی و امن منصوبوں کو لوگوں تک پہنچایا جاسکے۔

