-A +A
عکاظ اردو جدہ
عکاظ اردو ایڈیشن کی یہ سلسلہ وار اشاعت اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔ عکاظ کی انتظامیہ نے اردو ایڈیشن کی اشاعت کے ذریعے بین الاقوامی مہمانوں تک نہ صرف حج خدمات ان کی زبان میں پہنچانے کا انتظام کیا بلکہ سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین اور ان کے ولی عہد کی جانب سے دی جانے والی تمام سہولتوں کا انکشاف بھی کرنا تھا اور ہمیں یقین ہے کہ اردو ایڈیشن عکاظ انتظامیہ کےزیر اہتمام اپنے مقاصد میں کامیاب رہا ہے۔ اس سے پہلے کہ ہم کسی اور کی خدمت میں اپنے کلمات تشکر پیش کریں ہم یعنی اردو ایڈیشن کی ٹیم خادم حرمین شریفین اور ان کے ولی عہد کے ساتھ مملکت کی تمام انتظامیہ کو مبارکباد بھی دینا چاہتے ہیں اور ان کے شکرگزار بھی ہیں کہ ان کی نگرانی میں امسال حج خدمات نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور آئندہ آنے والے برسوں کے لئے رہمنایانہ خطوط طے کردئیے ہیں ۔ ادارہ عکاظ کے اردو ایڈیشن کی ٹیم اپنے تمام قارئین کا شکریہ ادا کرتی ہے کہ ان کی دلچسپی نے ہمیں اپنے کام کو خوب سے خوب تر بناے رکھنے میں مدد کی، ہم شکرگزار ہیں عکاظ کی انتظامیہ کے جنہوں نے اہل اردو تک اپنے پیامات پہنچانے کے لئے اردو ایڈیشن کا اہتمام کیا۔ ہم سپاس گزار ہیں وازرت اعلام کے جن کی ایما اور اجازت پر یہ اردو ایڈیشن اپنی اشاعتوں کے زیور سے آراستہ ہو سکا۔ ہم جناب فہیم الحامد کے بھی احسان مند ہیں کہ ان کی نگرانی اور صحافتی تجربے نے ہمیں ہر قدم پر رہنمائی کی۔ ہم اپنے ساتھ کام کرنے والے یا ہمارے کام میں مدد کرنے والے عکاظ کے عملے کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کے بروقت تعاون نے ہمیں سہولتیں بخشیں۔