-A +A
عکاظ اردو جدہ
‘‘قطر امن وسلامتی کا نقطہ نظر اور عالمی استحکام ’’ کے عنوان سے ایک کانفرنس لندن جنوب میں واقع انٹرکونٹیننٹل ہوٹل میں منعقد کی گئ ہے۔ پورے پروگرام کو انتہائی رازداری کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا کیونکہ قطر کی جانب سے اس پروگرام کو سبوتاج کرنے کے لئے بعض برطانوی ارکان پارلیمان کے پروگرام کا بائکاٹ کرنے کے قوی امکانات موجود تھے۔

اس کانفرنس کا ایجنڈا پانچ نکاتی مباحثہ کا احاطہ کرتا ہے ۔


۱۔ سیاسی اسلام اور دہشت گردی کی حمایت

۲۔ قطر اور ایران کی پالیسی خطہ کے استحکام کا بڑا مسئلہ ہے

۳۔ ۔قطر کی عدم شرکت ، جمہوریت اور انسانی حقوق کے خلاف بین الاقوامی اثر و رسوخ کی طرف قطر کی خواہشات۔ یہ موضوع بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا احاطہ کرے گا۔ 2022 میں ورلڈ فٹ بال کپ منظم کرنے کے قطرے کی فائل پر توجہ دی جائے گی

4۔ الجزیرہ نیوز چینل ، آزادی ذرایع ابلاغ یا دہشت گردی کا آلہ کار

۵۔ معیشت، جیوپولیٹکس اور عالمی توانائی کی حفاظت۔

اس کانفرنس کی ابتدا کے مقاصد میں فیصلہ کرنے والوں ، عالمی سیاستدانوں، اکیڈیمکس اور قطری شہریوں کا اجتماع شامل ہے تاکہ جمہوری اور حقوق انسانی اقدار کی آزادی اور قطرکے اندر دہشت گردی پر گفتگو ہو۔

کانفرنس کا اہتمام قطری تاجروں اور حزب اختلاف کے قائد خالد ال حائل اور دیگر قطری حکام کے مخالفین کی جانب سے کیا گیا تاکہ منطقی طور پر خطہ میں موجود اختلافی مسائل اور انتشار کا حال سوچا جاے اور مستقبل کے لئے ملک کی سالمیت اور استحکام کے راستے طے کئے جائیں۔

حزب اختلاف کے ترجمان نے کہا کہ کانفرنس کا ہدف حقائق کی نشاندہی کرنا ہے تاکہ بولنے کی آزادی پر لگائی گئی قدغن کو ہٹانا ہے جسے قطری حکام نے نافذ کررکھا ہے۔

کانفرنس کا اہتمام کرنے والے ان مقالات کی اشاعت کا اہتمام کریں گے جن سے قطر کے کئی امور پر گفتگو اور بحث ہوگی۔ اور ان رسرچ پیپر س کو شرکا میں تقسیم کیا جاے گا۔